0
Wednesday 14 Nov 2012 01:32

شعیب سڈل کمیشن کی تشکیل غیرقانونی ہے، وکیل ملک ریاض

شعیب سڈل کمیشن کی تشکیل غیرقانونی ہے، وکیل ملک ریاض
اسلام ٹائمز۔ ارسلان افتخار کیس میں بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے،اُس سے مزید تعاون نہیں کر سکتے۔ ملک ریاض کہتے ہیں انہیں کسی کمیشن پر اعتماد نہیں۔ اسلام آباد میں شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پہلی بار پیشی کے بعد ملک ریاض اور ان وکیل زاہد حسین بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں۔ زاہد بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کمیشن کوئی ادارہ نہیں ہے۔ اکتوبر سے پہلے کمیشن کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ تیرہ اکتوبر سے چھ نومبر تک شعیب سڈل کمیشن کی کارروائی غیرقانونی ہے۔

پیشی سے قبل ملک ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں شعیب سڈل کمیشن سمیت کسی کمیشن پر اعتماد نہیں۔ وہ کمیشن میں یہی کہنے آئے ہیں کہ انہیں کسی پر اعتماد نہیں ہے۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار ایک ڈان ہیں جو ہر چیز پر حاوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اصغرخان کیس کی ایف آئی اے تحقیقات کر سکتی ہے میرے کیس کی کیوں نہیں۔ دہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا، شعیب سڈل کمیشن نے ارسلان افتخار کیس میں تحقیقات کیلئے ملک ریاض کو طلب کیا تھا۔ ملک ریاض متعدد نوٹس کے بعدآج پہلی بار کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمیشن کی تشکیل غیر قانونی ہے، ہم مزید تعاون کیلئے تیار نہیں۔ شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیشی کے بعد ملک ریاض کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 13 اکتوبرسے 6 نومبر تک شعیب سڈل کمیشن کی کارروائی غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں، کمیشن اکتوبر سے پہلے ختم ہو چکا۔ زاہد بخاری نے کہا کہ کمیشن کوئی ادارہ نہیں، کمیشن کی میعاد ختم ہو چکی۔

شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیشی سے قبل ملک ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شعیب سڈل کمیشن سمیت کسی کمیشن پراعتماد نہیں۔ ملک ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کمیشن میں یہی کہنے آئے ہیں کہ انہیں کسی پراعتماد نہیں۔ ارسلان افتخار کیس میں تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ملک ریاض متعدد نوٹس کے بعد آج پہلی بارکمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں تحقیقات نیب سے لے کر شعیب سڈل کمیشن کے حوالے کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 211646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش