QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کا "عالمی اتحاد امت کانفرنس" میں پیش کئے جانیوالے اعلامیہ سے کوئی تعلق نہیں، علامہ امین شہیدی

14 Nov 2012 16:04

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانفرنس میں پیش کئے جانیوالے اعلامیہ سے متعلق کسی فورم پر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی کہ کانفرنس میں کوئی اعلامیہ بھی پیش کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے گیارہ نومبر بروز اتوار کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عالمی اتحاد امت کانفرنس میں پیش کیے جانیوالے اعلامیہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پیش کئے جانیوالے اعلامیہ سے متعلق کسی فورم پر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی کہ کانفرنس میں کوئی اعلامیہ بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی ایسے اعلامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو فرقہ وارانہ جذبات کو ابھارے۔


خبر کا کوڈ: 211803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211803/مجلس-وحدت-مسلمین-کا-عالمی-اتحاد-امت-کانفرنس-میں-پیش-کئے-جانیوالے-اعلامیہ-سے-کوئی-تعلق-نہیں-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org