0
Thursday 15 Nov 2012 12:50

کراچی اور کوئٹہ کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

کراچی اور کوئٹہ کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کراچی اور کوئٹہ کے خراب تر حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدر سنگین صورتحال لمحہ فکریہ ہے، حکمران ہوش کریں، ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں آئے روز قتل غارت گری اور لوٹ مار کا بازار گرم ہونا ہر طرف بریک ڈاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین امن و امان میں مکمل ناکامی کے باعث حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اقتدار کی حلیف جماعتوں کا یہ مطالبہ حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار جس شہر پر ہے اور جہاں سے روزانہ کروڑوں روپے ریونیو اکٹھا ہوتا ہے، وہاں پر تاجر برادری کو تحفظ فراہم نہ کرنا اور بھتہ مافیا کا راج ہونا کہاں کی دانشمندی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ترقی کا دعویٰ کیسے کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 211817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش