0
Thursday 15 Nov 2012 13:18

محرم الحرام، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع حساس قرار دیدے گئے

محرم الحرام، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع حساس قرار دیدے گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ملتان سمیت پنجاب کے 8 اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے وہاں فوج اور رینجرز کو طلب اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا جبکہ محرم میں بیرونی مداخلت کا بھی امکان ہے، ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ملتان، لاہور، رحیم یارخان، جھنگ، چینوٹ، ڈی جی خان سمیت پنجاب کے اضلاع حساس قرار دئیے ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر فوج اور رینجرز کو طلب کیا جا سکے گا۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ محرم میں غیر ملکی مداخلت بھی ہو سکتی ہے، اس لیے بیرونی مداخلت کے خدشہ کے تحت سرحدی علاقے بھی حساس قرار دئیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سونگھنے والے 100 سے زائد کتے منگوا لیے گئے ہیں جبکہ شیڈول فور کے افراد کو نظربند کیا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ حساس اضلاع میں مرکزی جلوسوں کے راستوں پر ڈبل سواری پر بھی پاندی کے امکانات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 211818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش