0
Thursday 15 Nov 2012 13:15

رحیم یار خان، محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں 223 جلوس اور 459 مجالس کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات

رحیم یار خان، محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں 223 جلوس اور 459 مجالس کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران ضلع رحیم یارخان میں 223 جلوس اور 459 مجالس کی سکیوٹی کے لئے 2200 پولیس اہلکاروں سمیت4118 اہلکار تعینات، چار کمپنی رینجرز طلب اور ڈبل سواری پر پابندی کی تجویز زیر غور ہے، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران 223 جلوسوں جس میں اے کیٹگری کے 24، بی کیٹگری کے 24، سی کیٹگری کے 175 جلوس اور 459 مجالس کے پرامن و امان انعقاد کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ان پر کیٹگری وائز 2200 مسلح پولیس اہلکار، 850 پولیس رضا کار، 850 رضا کار اور 218 سپیشل پولیس اور سفید پارچات میں اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔
 
صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے ڈی پی او نے چار کمپنی رینجرز بھی طلب کر لی ہے جبکہ اس موقع پر جلوس و مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مقامی پولیس کو ٹیکنیکل سرچنگ و سویپنگ کے لئے سپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکوارڈ بھی اس سلسلہ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ دیگر محکمہ جات میں محکمہ صحت، واپڈا، سوئی گیس، ٹیلی فون، ریسکیو 1122، پٹرولنگ پولیس و دیگر ادارے بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
 
محرم الحرام کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، آتش بازی کے سامان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس موقع پر جلوس و مجالس کے گرد کرفیو کا سماں ہو گا اور سونگھنے والے کتوں، بم لوکیٹرز، میٹل ڈیٹکٹرز، واک تھرو گیٹس اور دیگر فنی آلات کو بھی استعمال میں لا کر عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ایلیٹ فورس، کوئیک رسپانس فورس، ریسکیو 15، جلوس و مجالس پر تعینات رہیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے زریعے پارکنگ اور پیکٹ ڈیوٹی لگائی جا چکی ہے، جبکہ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی تجویز پر موٹرسائیکل پر ڈبل سورای پر پابندی بھی زیر غور ہے جس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 211819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش