0
Thursday 15 Nov 2012 12:23

اقوام متحدہ کے بعد اسلامک کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج

اقوام متحدہ کے بعد اسلامک کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بعد اسلامک کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج سُنائی دے گی کیونکہ پاکستان نے 65 سالہ پُرانے مسئلے کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران زور و شور کیساتھ اُٹھانے کا اعلان کیا ہے، براعظم افریقہ کے جزیرہ نما ساحلی ملک جبوتی میں 15 تا 17 نومبر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے سہ روزہ اجلاس کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ کشمیر، فلسطین، افغانستان اور دیگر مسلم ملکوں و علاقوں کی صورتحال پر غور و خوص کیا جائیگا جبکہ کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس بھی اسی دوران منعقد ہوگا، او آئی سی اور رابطہ گروپ اجلاسوں میں شرکت کیلئے 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور کئی دیگر ممالک بشمول بھارت، امریکہ، روس وغیرہ کے نمائندوں کے علاوہ دنیا بھر کے سرکردہ مسلم رہنمائوں کو دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔
 
تاہم سرکردہ کشمیری مزاحمتی رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے مصروفیات کی بناء پر باضابطہ دعوت کے باوجود اس اجلاس میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی ہے، تاہم آزاد کشمیر میں مقیم بعض کشمیری رہنماوں کا مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کررہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 211826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش