0
Thursday 15 Nov 2012 12:35

آئندہ چند دنوں پرویز مشرف اور عمر عبداللہ کا آمنا سامنا نئی دہلی میں متوقع

آئندہ چند دنوں پرویز مشرف اور عمر عبداللہ کا آمنا سامنا نئی دہلی میں متوقع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اور مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا نئی دہلی میں آئندہ دنوں ممکنہ طور پر آمنا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ دونوں اشخاص ”ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ کانفرنس‘‘ میں شرکت کر رہے ہیں، اس دوران جنوبی ایشیاء کی کئی ایک سرکردہ شخصیات کو بھی اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے، میڈیا ہاوس ہندوستان ٹائمز کی طرف سے نئی دہلی میں 16 نومبر سے بین الاقوامی ”لیڈر شپ سمت 2012ء“ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے دوران پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بھی مدعو کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل پرویز مشرف دو روزہ سمٹ کے آخری روز ”جنوبی ایشیاء اتحاد اور آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر اہم خطاب کریں گے جبکہ تقریب کے دوران بین الاقوامی رہنماوں، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، قانون دانوں اور سیاست کے طلاب بھی اس موقعہ پر موجود ہونگے۔
 
اس دوران پرویز مشرف کے علاوہ آخری روز بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات کیبل سبل، مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، بھارت پنچاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل اور چکاگو یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر سنیل کمار شرکت کریں گے۔ مانٹرینگ کے مطابق اس سمٹ کا افتتاح تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھک سن شنوترا کریں گے جبکہ وہ جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور اس کے ساتھ بھارت کے مراسم کے موضوع پر خطاب کریں گے، اس دوران پہلے روز بھارتی دیہی ترقی کے وزیر جے رام رامیش ، فوڑ فاونڈیشن انٹرنیشنل کے ڈاکٹر ابھیجیت بینرجی، امریکہ کے سابق وزیر دفاع ویلیلم کوچن، بھارت کے ممبر پارلیمنٹ منی شنکرائر اور انٹلی جنس بیورو کے سابق سربراہ اجیت کمار دھوال، جنوبی ایشیاء کے تحفظ کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 211827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش