QR CodeQR Code

کالعدم تنظیموں کے 10 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، آئی جی سندھ

14 Nov 2012 23:07

اسلام ٹائمز: گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ لیب کا افتتاح کرتے ہوئے فیاض لغاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی علاقے میں کوئی مشکوک کارروائی دیکھیں تو فوراً پولیس کو مطلع کریں جس سے پولیس کو بھی مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران پولیس اور رینجرز نے کامیاب چھاپے مارے ہیں، کالعدم تنظیموں کے 10 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، امید ہے کے محرم کے مہینے میں حالات قابو میں رہیں گے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 دنوں میں پولیس اور رینجرز شہر کے 68 علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے ہیں، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں کے 10 کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور توقع ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ فیاض لغاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی علاقے میں کوئی مشکوک کارروائی دیکھیں تو فوراً پولیس کو مطلع کریں جس سے پولیس کو بھی مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 211881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211881/کالعدم-تنظیموں-کے-10-کارکنوں-کو-گرفتار-کیا-گیا-ہے-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org