QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ نے کراچی کے حالات پر قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی

14 Nov 2012 23:49

اسلام ٹائمز:وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کالا دھن سفید کرنے کی دو اسکیموں، ٹیکس رجسٹریشن بل اور انوسٹمنٹ ٹیکس اسکیم کی بھی منظوری دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا اور قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے بدامنی کو ملک کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے، کراچی میں قیام امن کیلئے علمائے کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں تمام صوبے سیکورٹی کے سخت اقدامات کریں۔ کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی دو اسکیموں، ٹیکس رجسٹریشن بل اور انوسٹمنٹ ٹیکس اسکیم کی بھی منظوری دی۔ جس کے تحت ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے ٹیکس نادہندگان کو رعایت دی گئی ہے۔
کابینہ نے تجارت کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے ایم او یوز کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج ہونے پر وزیراعظم پرویز اشرف جبکہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر باراک حسین اوبامہ کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 211900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211900/وفاقی-کابینہ-نے-کراچی-کے-حالات-پر-قیام-امن-کیلئے-اٹھائے-گئے-اقدامات-کی-رپورٹ-طلب-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org