QR CodeQR Code

مقاومت فلسطین صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دیگی، حسین امیر عبدالھیان

15 Nov 2012 09:42

اسلام ٹائمز: تہران میں فارس نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت شام میں محور مقاومت کو ختم کرنے سے مایوس ہو کر غزہ پر اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے اپنی شکست کو پنہاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے عرب اور افریقائی ممالک کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالھیان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ اور وحشیانہ حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطین میں موجود مقاومت کے گروہ صیہونی حکومت کی اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں فارس نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے پر حاکم جدید فضا اور نئی فورسز صیہونی حکومت سے ہر قسم کی گستاخی اور جنایت کا حق چھین لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت شام میں محور مقاومت کو ختم کرنے سے مایوس ہو کر غزہ پر اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے اپنی شکست کو پنہاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کا آغاز کرکے اسٹریٹجیک غلطی کی ہے اور اپنے لئے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 211945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211945/مقاومت-فلسطین-صیہونی-حکومت-کو-دندان-شکن-جواب-دیگی-حسین-امیر-عبدالھیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org