0
Thursday 15 Nov 2012 16:30

پشاور، شہید علی عباس کے چہلم کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

پشاور، شہید علی عباس کے چہلم کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ پشاور کی امام بارگاہ مرزا قاسم میں خودکش حملے میں زخمی ہوکر گزشتہ ماہ شہید ہونے والے 14 سالہ علی عباس کے چہلم کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء اسی مقام پر منعقد ہوئی جہاں 4 سال قبل محرم الحرام کی مجلس عزاء کے دوران ایک خودکش حملہ میں 11 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ علی عباس بھی شامل تھا، جو 4 سال تک معذوری کی زندگی گزارنے اور موت سے لڑتے ہوئے گزشتہ ماہ منصب شہادت پر فائز ہو گیا تھا، علی عباس کے چہلم کے موقع پر مختلف نوحہ خوانوں، مرثیہ خوانوں اور ذاکرین نے شہید علی عباس سمیت دیگر شہداء ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقصد یہ ہے کہ وہ کسی طرح عزاداری سید الشہداء رکوا دے، لیکن جب تک امام عالی مقام (ع) کا ایک بھی عزادار زندہ ہے، نہ ہی عزاداری پر کوئی آنچ آسکتی ہے اور نہ ہی یہ سلسلہ رک سکتا ہے، مقررین نے کہا کہ پشاور میں کئی اہل تشیع شہید ہو چکے ہیں اور ہم اب تک کئی جوانوں کے لاشے اٹھا چکے ہیں، لیکن ہم ہرگز دشمن سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 212076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش