QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے شبیب حسین کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی

15 Nov 2012 16:41

اسلام ٹائمز: سماعت کے موقع پر شبیب حسین کے بعض عزیز و اقارب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، فی الحال نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی عدالت عالیہ نے قتل کیس میں نامزد شبیب حسین کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے، تاہم نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، پارا چنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان شبیب حسین کے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے بنچ نے کی، ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر شبیب حسین کے بعض عزیز و اقارب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ کے جج  نے کیس کی سماعت ملتوی کردی، تاہم فی الحال نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ شبیب حسین کو اسلم فاروقی قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 212081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212081/پشاور-ہائیکورٹ-نے-شبیب-حسین-کیخلاف-کیس-کی-سماعت-ملتوی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org