QR CodeQR Code

پاکستان کی طرف سے افغان طالبان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، رچرڈ ہوگلینڈ

15 Nov 2012 18:14

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میں نائب امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ افغان طالبان کو قیام امن کی ضمانت دینا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں نائب امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ افغان طالبان کو قیام امن کی ضمانت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار پھینکنے والے شدت پسندوں کو محفوظ راستہ دیں گے۔ رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔ افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی رہائی کے فیصلے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ افغان حکومت مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائے۔ افغان حکومت سے باہر گروپس جو افغانستان حکومت کے قانون کی پاسداری کریں، اُن کو رہا کیا جانا چاہیے۔ رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ افغانستان میں کوئی بھی ایسا گروپ جو دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کرے، انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے، وہ افغان سیاسی عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 212100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212100/پاکستان-کی-طرف-سے-افغان-طالبان-رہائی-کا-خیر-مقدم-کرتے-ہیں-رچرڈ-ہوگلینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org