0
Thursday 15 Nov 2012 20:52

امریکی قید میں موجود طالبان کی رہائی کی کوئی تجویز نہیں، امریکی سفیر رچرڈ اولسن

امریکی قید میں موجود طالبان کی رہائی کی کوئی تجویز نہیں، امریکی سفیر رچرڈ اولسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید طالبان رہنماوں کی رہائی سے افغان امن عمل کو فائدہ ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان عمل کے لیئے مل کر کام کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لئے اہم ہیں۔ امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے امن عمل کی کامیابی کے لئے لیے گئے اقدامات کی تائید کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی قید میں موجود طالبان کی رہائی کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں، افغان امن عمل میں جہاں ہماری مدد کی ضرورت پڑی، امریکہ اپنا کردار ضرور ادا کریگا۔

رچرڈ اولسن نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں کہ ابھی پاکستان میں قید کن طالبان رہنماؤں کو رہا کیا جاریا ہے، اس حوالے سے پاک افغان حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بہت متحرک ہے، پاکستانی ٹی وی چینلز قابل تعریف ہیں، امریکہ پاکستانی میڈیا کی آزدای کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش