0
Thursday 15 Nov 2012 22:51

کوئٹہ اور کراچی میں یکم محرم کو موٹرسائیکل چلانے پر پابند ہوگی، رحمان ملک

کوئٹہ اور کراچی میں یکم محرم کو موٹرسائیکل چلانے پر پابند ہوگی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے اعلان کیا ہے کہ یکم محرم کو دہشت گردی کے پیش نظر کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ اور کراچی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دہشتگرد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور کراچی میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کا فیصلہ جمعہ کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سینکڑوں دہشت گردی پکڑے ہیں جن کے بارے میں پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے یکم محرم الحرام کو کوئٹہ اور کراچی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی جبکہ موبائل فون بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ (یکم محرم الحرام کو) کوئٹہ اور کراچی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ کل صبح کیا جائے گا۔

رحمان ملک نے مزید کہا ہے کہ ملک میں امن خراب کرنے میں تیسری قوت ملوث ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں۔ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے کسی کو کوئی استثناء نہیں ہے، کراچی میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کے بعد کوئی سم دکان پر نہیں ملے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 12 سے 14 لاکھ ہے جبکہ کراچی میں چلنے والی دیگر شہروں کی رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں اس کے علاوہ ہیں اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے فیصلے سے لاکھوں افراد پریشانی کا شکار ہوں گے اور شہریوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 212133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش