0
Friday 16 Nov 2012 00:35

رحیم یار خان، محرم الحرام کے دوران 43 شخصیات کے داخلے پر پابندی

رحیم یار خان، محرم الحرام کے دوران 43 شخصیات کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران اہل تشیع علماء کرام اور ذاکرین سمیت 43 شخصیات کے ضلع رحیم یار خان میں داخلے جبکہ 23 کی زبان بندی کا حکم جاری کیا گیا ہے، جن میں اورنگزیب فاروقی (کراچی)، مولانا طالب جوہری (کراچی)، مسعود الرحمان عثمانی (راولپنڈی)، معاویہ اعظم (جھنگ)، مولانا اللہ وسایا (ملتان)، شمس الرحمان معاویہ، رائو جاوید اقبال (بہاول پور)، قاری حنیف جالندھری (ملتان)، غلام رسول شاہ (بہاولنگر)، عالم طارق (چیچہ وطنی)، محمد احمد لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں (خانیوال)، مولانا عبدالخالق (مظفر گڑھ)، محمد نواز (کروڑ پکا لودھراں)، مولانا یحییٰ عباسی (مظفر گڑھ)، عبدالغفور حیدری (شجاع آباد)، محمد اکرم اویسی (بہاول پور)، مولانا عبید الرحمان (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، مولانا عبدالخالق رحمانی (کبیر والہ خانیوال)، مولانا عطاء الرحمان بخاری (ملتان)، مولانا عطاء الرحمان فاروقی (فیصل آباد)، عبدالغفار تونسوی (ڈیرہ غازی خان(، مولانا ضیاء الحسن زیدی (فیصل آباد) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا منیر احمد (خانیوال)، مولانا عطاء المہمین بخاری (ملتان)، مولانا ظفر اقبال (کڑور پکا لودھراں)، مولانا اکرم سعید خیر پور سادات (مظفر گڑھ)، حافظ منظور احمد (کروڑ پکا لودھراں)، مولانا عبداللہ خان (احمد پورشرقیہ بہاول پور)، مولانا سلطان محمود ضیا (ملتان)۔ مفتی عابد حسین (احمد پور شرقیہ بہاول پور)، قلب عباس (فیصل آباد)، محمد عباس (لاہور)، آغا علی حسن قومی (بھکر)، کفایت حسین نقوی (فیصل آباد)، صفدر حسین بخاری (فیصل آباد)، غضنفر عباس تونسوی (ڈیرہ غازی خان)، محمد حسین ڈھکو (سرگودھا)، قمر ظہور تربانی (جھنگ)، علامہ ساجد حسین نقوی (ملتان)، علامہ تقی نقوی (ملتان)، شوکت حسین شوکت (ملتان) کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ 23 شخصیات کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش