QR CodeQR Code

کراچی کے حالات پر فکرمند ہیں، قمر زمان کائرہ

16 Nov 2012 00:31

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، جب تمام فنڈز لاہور پر لگائے جائیں گے تو جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا ہونا فطری بات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ کراچی کے حالات زیادہ خراب نہیں، دہشتگرد بلوچستان، پنجاب اورخیبرپختونخوا سے بھاگ کر وہاں جمع ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے والد کےانتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سےگفتگو میں قمرزمان کائرہ نےکہا حکومت ناکام نہیں ہوئی، کراچی کےحالات پرفکرمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے ابھی بہت وقت ہے۔ الیکشن وقت پرہوں گے۔ حکومت نے عدالت کی طرف سے خط لکھنے کا حکم پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا پیپلزپارٹی کے دورمیں بھی احتساب کیا گیا۔ ان کے بیٹوں پرمقدمات بنائے گئے جن میں انہوں نے خود پیش ہو کرمقابلہ کیا۔ قمرزمان کائرہ نےکہاکہ سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ جب تمام فنڈز لاہور پر لگائے جائیں گے تو جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا ہونا فطری بات ہے۔ 

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا خاندان حکومت کے خلاف دُہائی نہیں دے رہا، بعض اداروں کے افراد ذاتی عناد پر ایسا کررہے ہیں، لیکن پوری پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کھڑی ہے۔  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں صورتحال فکرمند ہے۔ قبضہ مافیا اور بھتہ مافیا سمیت تمام شر پسند عناصر موجود ہیں لیکن حالات ماضی سے بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کا معاملہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں لے کر جائیں گے۔ ملک میں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گے اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیرخورشید شاہ، ندیم افضل چن، آفتاب شیر پاوٴ اور دیگر افراد نے بھی ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 212164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212164/کراچی-کے-حالات-پر-فکرمند-ہیں-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org