0
Friday 16 Nov 2012 00:57

کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں، عمران خان

کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کرکے خطے کو خوشحالی کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی میں امن قائم کئے بغیر ملک میں استحکام نہیں لایا جا سکتا۔ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی کشمیر پالیسی واضح کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ایک جیسا تعلیمی نظام ہو گا، پرائی جنگ کو ملک سے نکالا جائے گا، ملک میں امن کے لئے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا ہوگا۔ تحریک انصاف کے جلسہ سے پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ ملک پر چوروں اور ڈاکووں کی حکومت ہے، جو قانون معمولی چور پرلاگو ہوتا ہے اس کا اطلاق صدر زداری پر کیا جائے تو شاہد ملک سے لٹیروں کا خاتمہ ہو جائے۔ میرپور آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر حل کرکے برصغیر میں دیرپا امن قائم کرے گی، عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان کا معاملہ حل نہیں کرسکی تو بھارتی فوج بھلا مسئلہ کشمیر کیا حل کرے گی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں پاکستان کو بےوجہ پھنسایا گیا، ہمارے ایک لاکھ باسٹھ ہزارفوجی اپنے ہی لوگوں کے خلاف فاٹا میں لڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے جلسے سے سابق وزراء خارجہ خورشید محمود قصوری اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بندوق کے ذریعے حل نہیں ہو سکتا۔ میرپور آزادکشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سونامی ظلم کا نظام ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں چل سکتا، ظلم کا نظام انصاف کی سونامی سے ختم کردیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر تمام پاکستانیوں کے لئے ایک جیسا تعلیمی نظام لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 212175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش