QR CodeQR Code

افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان نے 13 افغان طالبان رہنماؤں کو رہا کر دیا

16 Nov 2012 01:20

اسلام ٹائمز: پاکستان اور افغان امن کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں ان کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اب بھی پاکستانی جیلوں میں تیس سے چالیس افغان طالبان قیدی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 13 افغان طالبان رہنماؤں کو رہا کر دیا ہے، پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے رہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افغان امن عمل کو فائدہ ہوگا۔ افغان حکام کے مطابق طالبان رہنماؤں کی رہائی افغانستان میں قیام ِامن کی کوششوں کا حصہ ہے۔ رہا کئے جانے والوں میں روس کے خلاف جنگ کے اہم کمانڈر یونس خالص کے بیٹے انوارالحق بھی شامل ہیں۔ انوار الحق افغان علاقے تورا بورا میں طالبان کے کمانڈر تھے۔ انہیں 2009ء میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بُغلان کے سابق گورنر ملا عبدالسلام، ننگر ہار کے احمد گل اور کابل کے سابق گورنر داؤد جلالی کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغان امن کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں ان کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اب بھی پاکستانی جیلوں میں تیس سے چالیس افغان طالبان قیدی موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سازگار ماحول پیدا ہونے پر پاکستان اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کی رہائی پر بھی غور کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 212189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212189/افغان-امن-عمل-کی-کامیابی-کیلئے-پاکستان-نے-13-طالبان-رہنماؤں-کو-رہا-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org