QR CodeQR Code

عوام کے اتحاد سے ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں، چین کے نومنتخب صدر کا دعوی

16 Nov 2012 01:47

اسلام ٹائمز: نومنتخب صدر کمیونسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ پرانے چین کو نئے چین میں تبدیل کرینگے، چین کی اصل طاقت عوام میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ژی جین پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرلیا گیا  ژی جین پنگ کو ہو جن تاو کی جگہ کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ لی کی کیانگ کو چین کے نئے وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لی کی کیانگ مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ژی جین پنگ چینی مسلح افواج کے نئے کمانڈر اورچین کے نئے صدر بھی ہونگے۔ ژی جین پنگ چائنیز ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہوں گے۔ نومنتخب صدر کمیونسٹ پارٹی ژی جین پنگ کا کہنا ہے کہ پرانے چین کو نئے چین میں تبدیل کرینگے، چین کی اصل طاقت عوام میں ہے، عوام کے اتحاد سے ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں، پرسکون زندگی چین کے عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 212200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212200/عوام-کے-اتحاد-سے-ہر-مشکل-کا-سامنا-کرسکتے-ہیں-چین-نومنتخب-صدر-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org