QR CodeQR Code

صدر کا نام تبدیل نہ کریں ورنہ شریفوں کو بڑے بڑے خطاب دونگا، رحمان ملک

16 Nov 2012 14:46

اسلام ٹائمز:پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب میں کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ تندور کے ذریعے شریفانہ کرپشن کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف بھائی شرفا کا خیال رکھیں، آئندہ ہفتے سے وہ بھی لوگوں کو بڑے بڑے خطاب دیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شریف بھائی شرفا کا خیال کرکے صدر کا نام تبدیل نہیں کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ سے وہ شریفانہ کرپشن پر شریفانہ بیان دے کر شرفا کی توجہ دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب میں کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ تندور کے ذریعے شریفانہ کرپشن کی گئی۔ شہباز شریف بتائیں کہ کیا یہ ان کی گڈ گورننس ہے؟۔

رحمان ملک نے استفسار کیا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو روز رگڑا جاتا ہے جبکہ پنجاب میں آئے روز جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواری پر پابندی اتفاق رائے سے لگائی، لیکن میڈیا میں اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی نہیں کرتے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، عدالت جو بھی حکم دے اس پرعمل کرتے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 212289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212289/صدر-کا-نام-تبدیل-نہ-کریں-ورنہ-شریفوں-کو-بڑے-خطاب-دونگا-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org