0
Friday 16 Nov 2012 14:58

شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل عام کرنے والے انسانیت کا قتل کر رہے ہیں، رضا ہارون

شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل عام کرنے والے انسانیت کا قتل کر رہے ہیں، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی رضا ہارون نے کہا کہ کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھائی سے بھائی کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے اور ایک خاص سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی، ڈاکٹر شہزاد علی شمسی، مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ، کرنل ایل کے ٹریسلر، طاہر ٓاصف، بسمہ آصف سکھیرا اراکین پنجاب کمیٹی کامران اختر، طاہر محمود حامد، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر اور لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشادالحق سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رضا ہارون نے کہا کہ جو عناصر بھی معصوم و بے گناہ انسانوں کو شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل کر رہے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں اور گھناؤنی سازش اور منظم منصوبہ بندی کے تحت کراچی میں قتل و غارت گری کے واقعات کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں اور تمام سیاسی پارٹیاں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تو کراچی کے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانیت پر یقین رکھتے ہیں قتل چاہے کسی شیعہ کا ہو یا سنی کا وہ قابل مذمت ہے، ہمیں بحیثیت انسان ہر دوسرے انسان کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 212290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش