0
Saturday 17 Nov 2012 00:00

آئی ایس او پشاور کا یکم تا 10 محرم الحرام "عشرہ حسین (ع)" کے عنوان سے منانے کا اعلان

آئی ایس او پشاور کا یکم تا 10 محرم الحرام "عشرہ حسین (ع)" کے عنوان سے منانے کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری توقیر یوسف کا کہنا ہے کہ آئی ایس او یکم تا 10 محرم الحرام "عشرہ حسین (ع)" کے عنوان سے منائے گی، یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کربلا بیداری اسلامی کے لیے مینار نور اور رہنمائے ہدایت ہے، اس راستے پر چلتے ہوئے جہاں انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہوا، اسی پیغام سے وابستگی کی وجہ سے لبنان میں حزب اﷲ اور فلسطین میں حماس جیسی تحریکوں نے جنم لیا، جنہوں نے جہاں عصر حاضر کے یزید امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ حب حسین (ع) بقائے اسلام کی ضمانت ہے اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے تحت مجلس و ماتم اور دستہ امامیہ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مقصد امام حسین (ع) کو دنیا میں عام کیا جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 212314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش