0
Friday 16 Nov 2012 22:21
مشکل کی ہر گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، راجہ پرویز اشرف

پاکستان سلامتی کونسل میں مصر کے اسرائیلی جارحیت کیخلاف موقف کی حمایت کرے، محمد مرسی

پاکستان سلامتی کونسل میں مصر کے اسرائیلی جارحیت کیخلاف موقف کی حمایت کرے، محمد مرسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، پاکستان غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مصری صدر محمد مرسی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال خصوصاً غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملوں اور ان میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔ اس موقع پر مصری صدر محمد مرسی نے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں پاکستان سے مدد طلب کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت سے تشدد کی لہر خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر مشرق وسطٰی میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کی عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے مصر کے صدر موسی مرسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اعانت طلب کرلی۔ مصر کے صدر محمد مرسی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مصر کے اسرائیلی جارحیت کیخلاف موقف کی حمایت کرے۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق فلسطینیوں کے موقف کا حامی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، مشرق وسطٰی میں مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر امن ممکن نہیں اور پاکستان سلامتی کونسل میں مصر کے موقف کی بھرپور حمایت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 212421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش