0
Saturday 17 Nov 2012 00:48

یوسف رضا گیلانی نے کرپشن میں ایم بی بی ایس کیا ہوا ہے، احسن اقبال

یوسف رضا گیلانی نے کرپشن میں ایم بی بی ایس کیا ہوا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اپنوں کو بھی دھوکا دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کو سولی پر چڑھا کر نیچے سے تختہ کھینچ لیا۔ ملتان کے علاقہ مخدوم رشید میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور سابق وزیراعظم کے درمیان کرپشن کا مقابلہ تھا، جو ذرداری نے جیتا لیکن یوسف رضا گیلانی نے کرپشن میں ایم بی بی ایس کیا ہوا ہے وہ اپنے بیوی بچوں سمیت کرپشن کرتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کا چار سالہ دور جہنم کا دور ہے پرویز مشرف کا دور بھی جہنم تھا ق لیگ پنجاب بینک اور این ایل سی سے لوٹی ہوئی رقم سے اشتہارات چھپوا کرعوام کو دھوکا دینے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن عوام کی یادداشت اتنی خراب نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان، آصف علی زرداری کا دوسرا روپ ہے اس کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں جو زرداری کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی بھی ڈرامے کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 212479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش