QR CodeQR Code

اقوام متحدہ اور او آئی سی غزہ پر اسرائیلی بمباری بند کرائے، مظفر احمد ہاشمی

17 Nov 2012 14:02

اسلام ٹائمز: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ اس سلسلے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرے اور اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور احتجاج کرے۔


اسلام ٹائمز۔ موسسۃ القدس (القدس فاؤنڈیشن) کے پاکستان میں رہنما اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن مظفر احمد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور حماس کے رہنما کو شہید کرنے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور او آئی سی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر بمباری اور مظالم کو رکوائے اور اسرائیل کو لگام دے۔ حکومت پاکستان کا بھی فرض ہے کہ اس سلسلے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرے اور اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور احتجاج کرے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ ماضی میں غزہ پر جس قدر شدید مظالم ہوئے ہیں نہ ان کا ابھی تک ازالہ ہوا ہے اور نہ وہ ذہنوں سے محو ہوئے ہیں کہ اب دوسری مرتبہ پھر اسرائیل نے اپنے مظالم کا سلسلہ جاری کردیا اور اسرائیل میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں اپنی کارکردگی ایک دوسر ے کو دکھانے کیلئے غزہ کے مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 212584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212584/اقوام-متحدہ-اور-او-آئی-سی-غزہ-پر-اسرائیلی-بمباری-بند-کرائے-مظفر-احمد-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org