0
Saturday 17 Nov 2012 14:04

حقیقت پسندانہ فیصلوں کا وقت آ گیا ہے، مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا، راجا پرویز اشرف

حقیقت پسندانہ فیصلوں کا وقت آ گیا ہے، مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا، راجا پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانی فلاح کیلئے کام کرنے والے قوم کا سرمایہ ہیں۔ افراد کو مضبوط کرنے سے ملک مضبوط ہوگا۔ عوام کی فلاح و بہبود پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ جمہوری حکومت تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، زیادہ آبادی ہونے کے مثبت پہلو بھی ہیں۔ ہمارے پاس نوجوانوں سمیت بہترین افرادی قوت ہے۔ متحد ہو کر ہی قومی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں۔ سمت درست ہوگی تو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔ تنقید برائے تنقید اور جھگڑے اب ختم ہو جانےچاہیئں۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل، غیر سرکاری تنظیم کے خلاف شہریوں اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے این جی او کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 212585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش