0
Saturday 17 Nov 2012 16:46

اسرائیلی بربریت کا چوتھا روز، خواتین اور بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید 350 سے زائد زخمی

اسرائیلی بربریت کا چوتھا روز، خواتین اور بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید 350 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت چوتھے روز بھی جاری ہے۔ غزہ میں حکومتی عمارتوں کے ساتھ گھروں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری میں مزید 8 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صہیونی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہوگئی۔ صبح ہوتے ہی غزہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی طیاروں نے چند گھنٹوں میں ایک سو اسی فضائی حملے کئے۔ غزہ میں کابینہ ہیڈ کوارٹرز، جبلیہ مہاجر کیمپ اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملوں میں کابینہ ہیڈکوارٹرز کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ مہاجر کیمپ پر حملے میں پینتیس افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ حملوں میں حماس رہنما سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے چار دن میں غزہ پر آٹھ سو حملے کئے، جن میں بچوں اور خواتین سمیت 42 فلسطینی شہید جبکہ 350 سے زائد ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 75 ہزار ریزرو فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم ملنے کے بعد غزہ پر زمینی حملے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا ہے، جس میں انہیں امریکی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار قوتیں کہاں‌ ہیں‌ جو ایک کتا مر جائے تو مظاہرے اور احتجاج کرکے طوفان سر پر اٹھا لیتی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں بچوں ‌اور خواتین سمیت نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی وزیراعظم ہاوٴس پر بھی بم برسا دیئے، غزہ میں زمینی جارحیت کی تیاری شروع کر دی گئی، چار روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 42 ہوگئی، دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب غزہ میں وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ اور پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، رات گئے غزہ کی پٹی بمباری سے گونج اٹھی۔ اسرائیلی طیاروں نے اب تک غزہ میں چھ سو مقامات پر بمباری کی ہے جبکہ فلسطین کی جانب سے سو کے قریب راکٹ صیھونی علاقوں پر داغے گئے ہیں، گذشتہ روز حماس کے کارکنوں کی عمارت پر حملے میں چھ ارکان شہید ہوگئے تھے، اسرائیلی حملوں کے باعث اب تک سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث اسپتالوں میں ادویات اور بستر کم پڑگئے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے پچہتر ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا ہے، فوجی دستوں نے غزہ کے گرد صف بندی شروع کر دی ہے، برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، مصر کے تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آگئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہئے۔ نیویارک میں وائٹ ہاوٴس کے باہر بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صدر براک اوباما اسرئیلی حملوں کی حمایت بند کریں۔
اسلامی جمہوری ایران کے سات سو سے زائد مقامات پر کل نماز جمعہ کے بعد غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بربریت پر بھرپور مظاہرے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 212675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش