QR CodeQR Code

انتہاء پسند ہندو جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے چل بسے

17 Nov 2012 18:20

اسلام ٹائمز: ٹھاکرے ایک ہفتے سے شدید علیل تھے، موت کی خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند ہندو جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے 86 سال کی عمر میں چل بسے، وہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، بال ٹھاکرے کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئی، واضح رہے کہ بال ٹھاکرے نے شیو سینا کی بنیاد 1966ء میں رکھی تھی اور یہ جماعت بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث رہی ہے، بال ٹھاکرے کی موت کے بعد ڈھکارا کو شیو سینا کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بال ٹھاکرے پاکستان کے حوالے سے انتہائی شدت پسند جذبات رکھتے تھے، جس کا اظہار وہ اکثر کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 212694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212694/انتہاء-پسند-ہندو-جماعت-شیو-سینا-کے-سربراہ-بال-ٹھاکرے-چل-بسے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org