0
Saturday 17 Nov 2012 18:21

آئی جی پنجاب سے مجلس وحدت کے وفد کی ملاقات، امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

آئی جی پنجاب سے مجلس وحدت کے وفد کی ملاقات، امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب عزاداری سیل کے چیئرمین الحاج حیدر علی مرزا کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفدنے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں عزاداروں کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب نے یقین دہائی کروائی کہ پنجاب انتظامیہ محرم الحرام میں اہل تشیع بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاؤن کرئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، اس کے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار تندہی اور مکمل ذمہ داری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی انعامات کا بھی اہتمام کیا ہے، تمام اہلکاروں کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور ذمہ داری سے ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو ترقی سمیت نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ایام کو منانا مسلمانوں کو مذہبی فریضہ ہے کیونکہ امام عالی مقام(ع) کی ذات تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب عزاداری سیل کے چیئرمین الحاج حیدر علی مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں عزاداروں کو درپیش مشکلات کے فوری حل میں انتظامیہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھرپور تعاؤن کرے اور مجلس وحدت مسلمین ہی وہ شیعہ قومی جماعت ہے جو اتحاد بین المسلمین کے داعی اور شیعہ قوم کی ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری شیعہ قوم امن پسند ہے اور چاہتی ہے کہ امام عالی مقام(ع) کے سوگ کے یہ ایام عقیدت اور احترام سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی ایجنٹ ہیں جو پاکستان کا امن خراب کرنے پر تلے ہیں ان کے عزائم پوری پاکستانی قوم اپنے باہمی اتحاد سے ناکام بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اہلسنت برادران نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور انشاء اللہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام و نامراد ہی رہیں گے۔

ملاقات میں علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب، علامہ حسن ہمدانی، علامہ حسنین عارف، سید ناصر شیرازی، سید مسرت کاظمی، سید اسد عباس نقوی، سید حسنین جعفر زیدی، افسر حسین خان اور خرم نقوی شریک تھے۔ مجلس کے تمام رہنماؤں نے آئی جی پنجاب کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نہ صرف محرم الحرام بلکہ پورا سال امن وامان کے لئے انتظامیہ سے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش