0
Sunday 18 Nov 2012 00:28

پشاور میں مجالس کے بعد جلوس عزاء کا بھی آغاز

پشاور میں مجالس کے بعد جلوس عزاء کا بھی آغاز

اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی محرم الحرام کی مجالس کے بعد جلوس ہائے عزاء کا بھی آغاز ہو گیا ہے، دو محرام الحرام کا قدیمی جلوس آج دوپہر یکہ توت سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداران سید الشہداء (ع) نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ دوسری جانب چاند رات سے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر، امام بارگاہ علمدار، امام بارگاہ ملک رحمان، امام بارگاہ آغا مصطفیٰ شاہ، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ جان محمد خان سمیت مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور اندرون شہر جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 212736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش