QR CodeQR Code

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ ایک بار پھر اسپتال داخل

18 Nov 2012 00:33

اسلام ٹائمز: شاہ عبداللہ کی طویل العمری اور صحت کے مسائل کی وجہ سے سعودی عرب میں بادشاہت کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرمانروا 88 سالہ شاہ عبداللہ کو کمر کے آپریشن کی غرض سے ریاض کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ شاہ عبداللہ کی طویل العمری اور صحت کے مسائل کی وجہ سے سعودی عرب میں بادشاہت کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ سعودی عرب میں 1932ء سے برطانیہ کے تعاون سے آل سعود خاندان برسر اقتدار ہے۔ سعودی فرمانروا کے سوتیلے بھائی 76 سالہ پرنس سلیمان کو پرنس نائف بن عبدالعزیز کی ہلاکت کے بعد جون میں ولی عہد شہزادہ نامزد کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 212761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212761/سعودی-عرب-کے-فرمانروا-شاہ-عبداللہ-ایک-بار-پھر-اسپتال-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org