0
Sunday 18 Nov 2012 13:15

بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کروانا مسلمانوں کا فریضہ ہے، مذہبی رہنماء

بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کروانا مسلمانوں کا فریضہ ہے، مذہبی رہنماء
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ قبلہ اول کے چئیرمین و جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماء رانا شمشاد سلفی، امیر جماعة الدعوة جنوبی پنجاب پروفیسر عطاء اللہ غلزئی، ضلعی امیر جماعة الدعوة میاں سہیل احمد، تحریک حرمت رسول (ص) کے ضلعی کوارڈینٹر عبدالرحمان سیاف، سٹی امیر محمد ارشد، شعبہ تاجران جماعة الدعوة کے ناظم عبدالحلیم خان، فلاح انسانیت فاونڈیشن ملتان کے انچارج فہد مدنی، تحریک آزادی و جموں کشمیر کے رہنماء غازی ابو طارق، المحمدیہ اسٹوڈنٹس جنوبی پنجاب کے ناظم فہد حسین کاظمی، ضلعی ناظم طہٰ منیب و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کروانا مسلمانوں کا دینی، شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ مسلم حکمران و عوام اس فریضہ کی ادائیگی کے لئے آگے بڑھیں، پاکستان، سعودی عرب، مصر و دیگر مسلم ممالک متحدہ ہو کر فلسطینی مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائیں۔
 
مذہبی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے ثابت ہو گیا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام امریکہ کی شہ پر ہی کیا جارہا ہے، اسرائیلی دہشت گردی مذمتی بیانات سے ختم نہیں ہو گی، مسلمان صلاح الدین ایوبی اور سلطان محمد الفاتح کا کردار ادا کریں، اسرائیل، امریکہ سمیت کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا، انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و حقوق انسانی کے نام نہاد دیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کی انصاف پسندی کے منہ پر بد ترین طمانچہ ہے، ان کا جانبدارانہ کردار ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش