QR CodeQR Code

ملتان، متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

18 Nov 2012 13:23

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم اور مسلم دنیا کے حکمران فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ بے حسی کا کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف چونگی نمبر 9 ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما و متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اللہ خان نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم اور مسلم دنیا کے حکمران فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ بے حسی کا کردار ادا کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین سمیت کشمیر، افغانستان، عراق، لیبیا، شام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے، اسرائیلی اور یہودی لابی ملکر صلیبی جنگوں کا آغاز کرچکے ہیں، اب بھی وقت ہے امت مسلمہ تمام تر اختلافات بھلاکر طاغوتی قوتوں کیخلاف ڈٹ جائے۔


خبر کا کوڈ: 212811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212811/ملتان-متحدہ-شہری-محاذ-کے-زیر-اہتمام-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org