0
Sunday 18 Nov 2012 16:15

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کی بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، علامہ سبیل حسن

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کی بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، علامہ سبیل حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کی بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، جبکہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی اس اہم مسئلہ پر خاموشی حیران کن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مظلوم فلسطنیوں کو بے دردی سے قتل کیا رہا ہے تو دوسری طرف عرب ممالک اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت پر حاموش کیوں ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس حوالے اجلاس کیوں نہیں بلاتی۔ عالم اسلام اس ظلم پر کب تک خاموش رہیگا۔ اس جارحیت کے خلاف آواز کب بلند کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپس میں متحد ہو کر غزہ کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں جبکہ او آئی سی کا اجلاس بھی فوری طور پر بلایا جائے، اور امریکہ و اسرائیل کے حلاف سخت فیصلے کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام ان ممالک کیساتھ تمام تر مراسم ختم کرکے اسرائیل کے حمایتی ممالک پر تیل بند کرے تاکہ ان ممالک کو اسلام دشمنی کی سزاء مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 212917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش