QR CodeQR Code

مسلمانوں کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنا رویہ تبدیل کرے، اطہر القادری

18 Nov 2012 18:36

اسلام ٹائمز:سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطین عوام کے دکھوں کو بآسانی سمجھ رہی ہے لہذا حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے نمائندوں کو دفتر خارجہ طلب کر کے فلسطین کے خلاف اسرائیلی حملوں کا جواب طلب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ پیر محمد اطہر القادری نے حالیہ فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف اپنے شدید مذمتی بیان میں کہا ہے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، اقوام متحدہ کا اپنا رویہ مسلمانوں کے بارے تبدیل کرے اور اقوام متحدہ سب کی برابر بات سن سکے علامہ پیر محمد اطہر القادری نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام پر ہونے مظالم کو دیکھ دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے اوپر ہونے والے ظلم کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ اقوام متحدہ کے بارے مسلمانوں کے دلوں میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ علامہ پیر محمد اطہر القادری نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین عوام کے دکھوں کو بآسانی سمجھ رہی ہے لہذا حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے نمائندوں کو دفتر خارجہ طلب کر کے فلسطین کے خلاف اسرائیلی حملوں کا جواب طلب کرے۔


خبر کا کوڈ: 212972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212972/مسلمانوں-کے-حوالے-سے-اقوام-متحدہ-اپنا-رویہ-تبدیل-کرے-اطہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org