QR CodeQR Code

سرگودھا سے کالعدم سپاہ صحابہ کے 6 اہم رہنما گرفتار

18 Nov 2012 21:00

اسلام ٹائمز:محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں حفظ ماتقدم کے تحت حساس اداروں نے تحصیل سلانوالی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6 رہنماؤں کو حراست میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حسا س اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے 6 اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر قیام امن کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں حفظ ماتقدم کے تحت حساس اداروں نے تحصیل سلانوالی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6 رہنماؤں کو حراست میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ زیر حراست رہنماؤں کالعدم سپاہ صحابہ تحصیل سلانوالی کے امیر فاروق شاہین کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے محمد باقر عباسی، محمد کاشف، سہیل سرور کے علاوہ 2 دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 212996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212996/سرگودھا-سے-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-6-اہم-رہنما-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org