0
Monday 19 Nov 2012 00:18

زرداری نے خود گیلانی کو فارغ کرایا، اب خود آنسو پونچھ رہے ہیں، شاہ محمود

زرداری نے خود گیلانی کو فارغ کرایا، اب خود آنسو پونچھ رہے ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری ایسے انسان ہیں کہ جو پہلے خود نکالتے ہیں اور پھر منانے کے لیے خود چلے آتے ہیں، جو خط اُنہوں نے راجہ پرویز اشرف سے لکھوایا ہے وہ خط وہ یوسف رضا گیلانی سے بھی لکھوا سکتے تھے، سرائیکی صوبے کے لیے مطلوبہ اکثریت کا نہ ہونے کا بہانہ بنا کر خطے کے عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیرا جا رہا ہے، کراچی کے حالات پر دل خون کے آنسو روتا ہے، مگر ناعاقبت اندیش حکمران موبائل سروس اور موٹر سائیکل پر پابندی لگا کر دہشت گردی کو ختم کرنے پر لگے ہیں، بلوچستان کے حالات بگاڑنے میں حکومت کا ہاتھ ملوث ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبہ سرائیکی میں رُکاوٹ کی بات بالکل فضول اور عوام کو بیوقوف بنانے کی سازش ہے، اصل میں سرائیکی صوبے کے نام پر سیاسی گیم کھیلی جا رہی ہے، اگر اٹھارویں، اُنیسویں اور بیسویں ترامیم کرائی جا سکتی ہیں تو سرائیکی صوبہ کیلئے کیوں نہیں؟
خبر کا کوڈ : 213001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش