QR CodeQR Code

علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہم بہترین پاکستان بنا سکتے ہیں، اوریا مقبول جان

19 Nov 2012 00:39

اسلام ٹائمز: ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) ملتان کے زیراہتمام اقبال کا فلسفہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی اپنی اساس یعنی دین اسلام کو نہیں بھولنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) ملتان کے زیراہتمام اقبال کا فلسفہ تعلیم کے حوالے سے رضا ہال کچہری چوک میں فورم منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مشہور کالم نگار اوریا مقبول جان تھے، جس میں انہوں نے اقبال کے فلسفہ تعلیم اور زندگی پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ ہمیں انکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اچھا اور بہترین مسلمان اور محب وطن پاکستانی بننا چاہئے، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً اساتذہ، بیوروکریٹ، صحافی، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور طلبہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اوریا مقبول جان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا ماضی تابناک تھا اور اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہم بہترین پاکستان بنا سکتے ہیں، اُنکی تعلیمات ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ہم آپس میں محبت، رواداری اور اخوت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی اپنی اساس یعنی دین اسلام کو نہیں بھولنا چاہئے کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کے ذریعے دہشت گردی اور انتشار و افتراق سے نجات مل سکتی ہے، تقریب سے شاہد وارثی چیف ایگزیکٹیو ایسوسی فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق)، پروفیسر اصغر علی چیئرمین شعبہ اسلامک سٹڈیز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور مجیب الرحمان ترین ایگزیکٹیو آفاق ملتان نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 213005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213005/علامہ-اقبال-کی-تعلیمات-پر-عمل-کرنے-سے-ہم-بہترین-پاکستان-بنا-سکتے-ہیں-اوریا-مقبول-جان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org