QR CodeQR Code

وقت آگیا ہے کہ مسلم اُمہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اُٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی ملتان

19 Nov 2012 00:47

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے غزہ میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی حکومتوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے متحد ہو کر عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال اور ضلعی امیر ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے غزہ میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلاکر فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اُٹھایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کل بروز سوموار 19 نومبر یوم احتجاج منایا جائے گا، ملتان میں اس سلسلے میں شام 4 بجے چوک کمہار منڈی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی 64 برس سے ظلم و ستم میں زندگی بسر کر رہے ہیں، مگر مسلم حکمرانوں کو احساس تک نہیں ہے۔ دفتر جماعت اسلامی ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ مسلمانوں پر ظلم کرنے کیلئے ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم اُمہ فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف جاگ جائیں اور اپنی اپنی حکومتوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے متحد ہو کر عالمی سطح پر آواز بلند کریں اور اس کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 213008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213008/وقت-آگیا-ہے-کہ-مسلم-ا-مہ-اسرائیلی-مظالم-کے-خلاف-ا-ٹھ-کھڑی-ہو-جماعت-اسلامی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org