QR CodeQR Code

پاکستان لسانی تعصب اور قوم پرستی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مخدوم خسرو بختیار

19 Nov 2012 00:57

اسلام ٹائمز: سابق وزیر خارجہ نے رحیم یار خان میں سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفیٰ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے زمینی حقائق تو یہ ہیں کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، ق لیگ اور مذہبی جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو جو تبدیلی ملک میں دس سال بعد آنی ہے وہ اسی الیکشن میں ہی آجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان لسانی تعصب اور قوم پرستی کا متحمل نہیں ہوسکتا، جنوبی پنجاب صوبہ کا حامی اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مسلم لیگیوں کا اکٹھے ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی، مگر ذاتی انا کی خاطر کسی نے بھی اس اہم ضرورت کی طرف پیش قدمی نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خارجہ مخدوم خسرو بختیار نے سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر مخدوم محمد حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زمینی حقائق تو یہ ہیں کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، ق لیگ اور مذہبی جماعتیں اکٹھی ہوجائیں تو جو تبدیلی ملک میں دس سال بعد آنی ہے وہ اسی الیکشن میں ہی آجائے گی، انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن ضلعی سیاست کا تعین کرے گا، محرم الحرام کے بعد وہ بھرپور طریقہ سے رابطہ عوام مہم شروع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 213013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213013/پاکستان-لسانی-تعصب-اور-قوم-پرستی-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-مخدوم-خسرو-بختیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org