0
Monday 19 Nov 2012 01:07

تحریک انصاف کا سونامی بڑی طاقت سے ابھر کر سامنے آرہا ہے، سینیٹر طارق چوہدری

تحریک انصاف کا سونامی بڑی طاقت سے ابھر کر سامنے آرہا ہے، سینیٹر طارق چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی بڑی طاقت سے ابھر کر سامنے آرہا ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ سونامی ختم ہوگیا وہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، آئندہ جنرل الیکشن میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے، عمران خان کا نظریہ اور پارٹی منشور سے محبت محب وطن پاکستانی کا ثبوت ہے، تمام عہدیدار اور امیدوار بھرپور طریقے سے اپنے اپنے حلقوں میں کام شروع کردیں تاکہ جنرل الیکشن کے آتے ہی ہم بھرپور طریقہ سے اپنی الیکشن کپیین چلا سکیں، ضلع رحیم یارخان کی 13 صوبائی اور 6 قومی اسمبلی کے حلقوں سے زبردست امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف سینیٹر محمد طارق چوہدری نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے میں خطاب کے دوران کیا، اُنہوں نے کہا کہ دن رات ایک کرکے عمران خان کے نظریے کو گھر گھر پہنچائیں گے، کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے، آنے والے الیکشن میں حکمرانوں کو پتہ چل جائیگا کہ انہوں نے غریبوں سے کیا ظلم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کے لیے ایسی پالیسی بنائیں گے کہ ملک میں خوشحالی ہوگی، کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں پر خرچ کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی صدر رانا راحیل احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسن چوہدری، سابق وزیر مملکت داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، سابق ضلع ناظم سردار رفیق حیدر خان لغاری، شیخ فیاض الدین، تحصیل صدر میاں خرم منیر، شفیق خان لغاری، منظور احمد وڑائچ، میاں سمیع اللہ ایڈووکٹ، حسان مصطفی، عبدالحمید کھرل، ذوالفقار ایڈووکیٹ، مخدوم نوید حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 213018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش