QR CodeQR Code

فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

18 Nov 2012 21:55

اسلام ٹائمز: وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کے ایشو پر اقوام متحدہ اور دنیا میں خود کو امن کا داعی سمجھنے والے امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں کی جانب سے خاموشی ملت اسلامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں، او آئی سی اور عرب لیگ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسرائیلی درندوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کو شہید کیا ہے لیکن اقوام متحدہ اور دنیا میں خود کو امن کا داعی سمجھنے والا امریکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں کی جانب سے خاموشی ملت اسلامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دنیا میں امن کیلئے ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اقوام متحدہ نے ہمیشہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے بجائے ہمیشہ تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مسلم ممالک سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے جلد او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ کب تک ہم معصوم اور مظلوم مسلمانوں کا خون بہتا دیکھتے رہیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینیوں کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیلی جارحیت کا راستہ روکیں۔


خبر کا کوڈ: 213023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213023/فلسطین-کے-مسئلے-پر-اقوام-متحدہ-کا-کردار-انتہائی-شرمناک-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org