QR CodeQR Code

پارا چنار، ایام عزاء شروع ہوتے ہی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

19 Nov 2012 00:52

اسلام ٹائمز: مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رات کی مجالس عزاء کے وقت کوئی تخریبی کارروائی یا دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور پولٹیکل انتظامیہ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں 300 سے زائد امام بارگاہوں میں ایام عزاء کی مجالس کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے حکومتی اور واپڈا حکام کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں اور علمائے کرام نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور واپڈا حکام ظلم پر مبنی یزیدی روش ترک کرکے کم از کم عشرہ محرم کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کریں۔ انہوں نے متنبہہ کیا کہ اگر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رات کی مجالس عزاء کے وقت کوئی تخریبی کارروائی یا دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت و پولٹیکل انتظامیہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 213033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213033/پارا-چنار-ایام-عزاء-شروع-ہوتے-ہی-بجلی-کی-ناروا-لوڈشیڈنگ-نے-حکومتی-دعوؤں-قلعی-کھول-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org