0
Monday 19 Nov 2012 01:00

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں آگ لگ گئی

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں آگ لگ گئی
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز آگ لگنے کے باوجود حادثے سے بچ گئی۔ پی آئی اے کی پرواز 787 کراچی سے لندن جارہی تھی کہ طیارے کے بائیں انجن میں ٹیک آف کے 3 منٹ بعد آگ لگی گئی۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 167 مسافر موجود تھے، تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے انجن کو بند کردیا اور ایک انجن پر جہاز کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ اِس دوران کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور رن وے کو دیگر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے بند کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 213038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش