QR CodeQR Code

کراچی میں بم دھماکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا صادق رضا تقوی

19 Nov 2012 12:00

اسلام ٹائمز: وحدت ہاؤس کراچی سے جاری مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشتگرد کان کھول کر سن لیں کہ عزاداری اب پہلے سے اور زیادہ شان و شوکت سے کی جائے گی، اس کے لیے ہم اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ دوران مجلس کراچی میں ہونے والا بم دھماکہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں، جبکہ دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور شہر میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کہ دہشت گرد کان کھول کر سن لیں کہ عزاداری اب پہلے سے اور زیادہ شان و شوکت سے کی جائے گی، اس کے لیے ہم اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے، ہم عاشورہ عقیدت کے ساتھ ساتھ طاقت کے ساتھ منائیں گئے، ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے، ورنہ اپنی نااہلی کا اعلان کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 213154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213154/کراچی-میں-بم-دھماکہ-قانون-نافذ-کرنیوالے-اداروں-کے-منہ-پر-طمانچہ-ہے-مولانا-صادق-رضا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org