0
Monday 19 Nov 2012 12:16

ایرانی صدر کا اپنے مصری ہم منصب کو ٹیلی فون، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر کا اپنے مصری ہم منصب کو ٹیلی فون، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ٹیلیفونک گفتگو میں مصر کے صدر محمد مرسی کی غزہ میں جنگ بندی، قیام امن اور استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و قدرانی کی ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا دینی اور انسانی فرض ہے کہ غزہ کے نہتے، مظلوم اور بے گناہ افراد کے قتل عام کو رکوانے، وہاں پر امن و امان کی برقراری اور استحکام کے اپنی بھرپور کوشش کریں۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے خطے اور بین الاقوامی برادری میں پیدا ہونے والی تشویش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اس غیر انسانی قتل و غارت کو روکنے کے لئے ایک خاص لائحہ عمل کے تحت کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اسرائیل کی طرف سے جاری اس اجتماعی قتل عام کو روکنے کے لئے تمام ممالک سے تبادلہ خیال ہونا چاہیئے۔ تاکہ اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف تمام بین الاقوامی برادری کو متحد کیا جاسکے اور ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کے بچوں، خواتین اور بےگناہ عوام کا قتل عام رکوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیئے۔ 

مصری صدر محمد مرسی کا اس ٹیلفونگ گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ بھی غزہ کے عوام کی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں اور فلسطین کے بےگناہ عوام کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مصری صدر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بہت سے ممالک کے سربراہوں کے ساتھ رابطہ کرچکے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ اسرائیل کے ان جنگی جرائم کے خلاف بین الاقوامی برادری کا اجماع حاصل کیا جا سکے۔ محمد مرسی نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو رکوانے اور اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لئے بین الاقوامی برادری کا اجماع ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 213159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش