0
Monday 19 Nov 2012 16:55

پستول کی گولیاں ملنے کے بعد امریکی سفارتکار کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پستول کی گولیاں ملنے کے بعد امریکی سفارتکار کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار کے بیگ سے پستول کی گولیاں ملنے کے بعد سفارتکار کو روک لیا جسے بعد میں تحریری معذرت کرنے پر چھوڑ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 جو کراچی سے اسلام آباد آرہی تھی اس پرواز کے ذریعے امریکی سفارتکار بھی اسلام آباد آنا چاہتا تھا۔ امریکی سفارتکار کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے پستول کی گولیاں ملی ہیں جس پر اسے پوچھ گچھ کیلئے روک لیا گیا۔ سفارتکار کا مؤقف ہے کہ یہ سب کچھ لاعلمی میں ہوا ہے جس پر انتظامیہ نے سفارتکار سے کہا ہے کہ وہ تحریری طور پر معذرت کریں تحریری معذرت کے بعد سفارتکار کو چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 213300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش