QR CodeQR Code

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی عباس ٹاﺅن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کی مذمت

20 Nov 2012 11:43

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنماﺅں نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کراچی کا امن ختم کرنا چاہتے ہیں، عوام کو چاہئے کہ وہ صبر اور حوصلے سے کام لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، سندھ کے سیکرٹری جنرل امتیاز احمد شیخ، یاسر سائیں، جام مدد علی، مہتاب اکبر راشدی، اکبر راشدی، نصرت سحر عباسی، ایشور لعل، گلزار فیروز، گلاب چانڈیو، زبیر میمن، ڈاکٹر ممتاز شیخ، اجمل شاہ موسوی و دیگر نے کراچی کے علاقے عباس ٹاﺅن میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کراچی کا امن ختم کرنا چاہتے ہیں، عوام کو چاہئے کہ وہ صبر اور حوصلے سے کام لیں۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 213379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213379/پاکستان-مسلم-لیگ-فنکشنل-کی-عباس-ٹاﺅن-میں-امام-بارگاہ-کے-قریب-بم-دھماکے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org