0
Tuesday 20 Nov 2012 01:29

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی وجہ مسلم حکمرانوں کی غلامی ہے،عبدالمتین اخوندزادہ

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی وجہ مسلم حکمرانوں کی غلامی ہے،عبدالمتین اخوندزادہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی درندوں کی وحشیانہ بمباری اور بارود کی بارش امت مسلمہ کے بے حس غافل حکمرانوں کی غلامی اور عوام، نظریات کے بجائے اقتدار سے محبت کی وجہ سے ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں حق و باطل کی لڑائی جاری ہے، تاہم حق غالب آئیگا۔ جماعت اسلامی حق کو غالب لانے اور باطل کو تباہ و ناکام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نام نہاد امریکی مفادات کی جنگ نے پاکستان کو میدان جنگ اور امریکی کالونی بنا دیا ہے۔ حکمران امریکا کے غلام جبکہ ملک کے انیس کروڑ عوام امریکہ سے نفرت اور پوری دنیا امریکی دہشت گردی کا شکار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کے نام پر کرپشن و کمیشن، تعصب اور نفرت کے خلاف ہیں۔ بلکہ اللہ کی رضا و خوشنودی اور ملک میں اسلامی نظام حکومت چاہتے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے وزراء ذاتی مفادات اور مزید کرپشن کیلئے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے لورالائی کے علاقے طور تھانہ، ایہان ماند، نالئی اور درگئی کے مختلف قبائلی دیہاتوں کے دو روزہ تفصیلی دورے کے دوران تقاریب، قبائلی عمائدین اور علماء کرام و نوجوانوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں یہ باتیں کہیں، ان کے ہمراہ قائمقام امیر ضلع مولانا عبدالرحمان، زکریا خان ملازئی، میختر یونٹ کے ناظم ملا شیر دین ہمزازئی، محمد جمیل ولی زئی و دیگر ذمہ داران بھی تھے۔ 

عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن اور لوٹ مار کی ہے۔ اس کے باوجود عدلیہ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ قوم عدلیہ کی پشت پر اور صوبائی حکومت کی کرپشن و لوٹ مار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذہب کا نام استعمال کرنے والے بھی کرپشن کی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ انہیں نہ اسلام کی پاک دعوت اور نہ ہی عوام کی غربت و پریشانی سے سروکار ہے بلکہ کرپشن کو مقصد بنالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ کی مرمت فوری طور پر کی جائے، سالوں سے اس شاہراہ پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اس پر چیونٹی کے قدم سے کام جاری بلکہ کرپشن جاری ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات و مسائل درپیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 213438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش